تہران، 13 اپریل: ایرانی دارالحکومت تہران نے امریکہ، آل سعود اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان گٹھ جوڑ کو ایک شیطانی مثلت قرار دیا جو وہابیت کی انتہاپسندانہ سوچ کی راہ پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آل سعود حکومت کا قیام 80 سال پہلے ہوا اور اس کا اصل مقصد وہابیت کو فروغ دینا تھا. آج ہم دیکھ رہے ہیں امریکہ، سعودی اور صہیونیوں ایک شیطانی مثلت کی شکل میں وہابیت کی راہ پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قریب تین صدی پہلے برطانیہ کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی سازشوں کا آغاز ہوگیا اور 80 سال پہلے بھی اسلام کو تباہ کرنے اور وہابیت کی سوچ کوے فروغ کے لئے آل سعود کی بنیاد پر ایک حکومت قائم کردی گئی۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ آل سعود حکومت کا مقصد ہی وہابیت کو فروغ دینا تھا اور اس کے سعودی حکمران ہمیشہ اپنی دولت اور رقم کے ذریعے اس سوچ کے فروغ کے لئے مالی معاونت بھی کرتے آرہے ہیں۔