اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں فوجی کاروائی کے خواہاں نہیں ہیں تا ہم اپنی سرزمین کی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
یہ بات میجر جنرل "محمد باقری" نے ملک کے صوبے خراسان رضوی میں ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائنده آیت اللہ "سید احمد علم الہدی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے اہلکار، مادر وطن کے امن اور سلامتی کی فراہمی پر پوری طرح تیار ہیں اور ہم اسلامی انقلاب کے ارمانوں سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس موقع پر آیت اللہ علم الہدی نے صوبے خراسان رضوی کے حساس اور عدلیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے ہونے والی بحرانوں میں ایرانی مسلح افواج کے اہلکاروں کی اچھی کارکردگی کوسراہا۔
واضح رہے کہ ایرانی سپہ سالار، ملک کی شمالی مغربی سرحدوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے گزشتہ روز صوبے خراسان رضوی کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے۔