تہران : ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے ملک میں مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے مکمل نفاذ کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس مقصد کا حصول شہید رجائی اور شہید باہنر جیسی شخصیات کے ذریعے ممکن ہے۔
یہ بات علامہ کاظم صدیقی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام میں دیانت داری اور پختہ عزم ان کی نشانی ہے۔
انہوں نے شہید باہنر اور شہید رجائی جو سابق ایرانی صدر اور وزیراعظم ہیں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان دو عظیم شہیدوں کی شخصیات جیسے منتظمین کے ذریعے ملک میں مزاحمتی اقتصاد پالیسی کا نفاذ ممکن ہے۔ تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ اور اندرونی پیداوار میں اضافہ صدر کے انتخابی وعدوں میں سے تھے لہذا اس ان مقاصد کے حصول کے لے جہادی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔