دہشتگردوں کے تعاقب میں آخری حد تک جائیں گے: صادق لاریجانی
1496
M.U.H
12/12/2018
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے چابہار دہشتگردی حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگرد عناصر اور ان کے حامیوں کے تعاقب میں آخری حد تک جائے گا۔
یہ بات " آیت اللہ صادق لاریجانی" منگل کے روز تہران میں عدلیہ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کے جنوبی ساحلی شہر چابہار میں حالیہ دہشتگردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ان جیسے دہشتگردانہ حملوں کے پیچھے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کا ہاتھ ہے جن کی کھلی حمایت کرر رہے ہیں۔
انہون نے کہا کہ امریکہ اپنے آلہ کار ممالک کے ذریعے ایران میں تخریب کاری پر منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سنجیدگی سے دہشتگرد عناصر اور ان کے حامیوں کے تعاقب میں آخری حد تک جائے گا۔
ایرانی چیف جسٹس نے کہا دہشتگرد عناصر، پاکستان کی سرحدوں پر موثر سیکیورٹی کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشتگرد عناصر کا مقصد چابہار پورٹ کے وسیع تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا ہے جبکہ وہ اس طرح کے اقدامات سے کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے ملکی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح چوکس رہیں اور خطے میں دشمن کی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے جائزہ لیں تا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوجائے۔