ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرگز ایران کو دھمکی نہ دے کیونکہ ہم ابھی بھی طبس میں آپ کی فوجیں اور خلیج فارس میں آپ کے ملاحوں کے آہ ونالوں کو سن رہے ہیں۔
یہ بات میجیر جنرل "محمد جعفری" نے آج بروز اتوار 1358 ھ کو ایران میں سابق امریکی سفارت خانے (امریکی جاسوسی کے اڈے) پر قبضہ جما لینے کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بے شک اگر ایران میں امریکی سفارتخانے ابھی بھی قائم تھا تو اسلامی انقلاب کا کام بھی وہی پہلی دہائی میں ختم ہو گیا تھا۔
جنرل جعفری نے کہا کہ حقیقت میں طلبا کے ذریعے امریکی سفارتخانے پر قبضہ لینا ایران کے دوسرے انقلاب تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی 40 سالہ تاریخ میں امریکہ نے خطے میں ہمیشہ شکست کھائی ہے اور ایران کو فتح حاصل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کا آخری حربہ معیشتی جنگ ہے جس حربے بھی شکست کھائے گا۔
ایرانی جنرل نے کہا کہ امریکی کھوکھلی طاقت کی طاقت میں کمی آرہی ہے اور آج کا امریکہ 40 سال پہلے والے امریکہ سے زیادہ کمزور نظر آرہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں 4 نومبر 1979 کو امریکی سفارت خانے پر قبضہ جما لینے کے دن کو قومی یوم طلبا کے نام پر رکھا گیا ہے لہذا آج اتوار کے روز اس دن کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں"امریکہ امریکہ مردہ باد، صہیونی مردہ باد" کے نعرے لگائے۔