پابندیوں سے ایران کا دفاعی شعبہ مزید مضبوط ہوا: جنرل حاتمی
3276
M.U.H
14/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ دفاعی شعبے کے خلاف پابندیاں کوئی نئی بات نہیں بلکہ ان پابندیوں سے دفاعی شعبے کو مزید مضبوطی ملی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران، دفاعی شعبے میں خودکفیل بن گیا اور اس شعبے کو مزید طاقتور بنانے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہر پابندیوں کے اطلاق سے ملکی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کے لئے پُرعزم ہوتے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج ملک میں دفاعی ضروریات کو سو فیصد ملکی وسائل سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ دفاعی مصنوعات کی پروڈکشن لائن میں وطن عزیز کے ماہرین اور سائنسدانوں کی جد و جہد مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے میں سرگرمیوں کے فروغ کے مقصد سے جامعات اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اسلامی انقلاب کی آئندہ سالگرہ تک سمندری امور سے متعلق بھی قوم کو خوشخبری دیں گے۔