یرانی سپہ سالار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج خطے میں امریکہ اور صہیونیوں کی فرعونیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم ہرگز دشمنوں کو ایران کے دفاعی اور میزائل نظام کے قریب نہیں آنے دیں گے.
یہ بات میجر جنرل 'محمد باقری' نے عشرہ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی.
انہوں نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے سلسلے میں سپریم لیڈر، ایرانی قوم اور دنیا کے تمام علاقوں میں انقلاب کے حامیوں کو مبارکباد پیش کی.
جنرل باقری نے کہا کہ خطے میں امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے علاقائی اور غیرعلاقائی ساتھیوں کی جانب سے ایران کی دفاعی طاقت کی طرف سازش اور دشمنی پر ہماری کڑی نظر ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یکم فروری کا دن بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی 15 سال جلاوطنی کے بعد ایران واپسی کا دن ہے اور اسی روز سے انقلاب کی فتح تک عشرہ فجر منایا جاتا جسے یقینا ایک تاریخی اور مبارک واقعہ کے طور پر زندہ رہے گا.
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ بانی انقلاب کی وطن واپسی کہ بعد اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کی عالمی شیطانی قوتوں بشمول امریکی سازشیں دم توڑ گئیں اور زیادہ دیر نہ لگی کہ اسلامی انقلاب کی آواز تمام دنیا میں گنج اٹھی، 1979 میں شہنشاہی نظام کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی سورج طلوع ہوگئی.
انہوں نے کہا کہ انقلاب کی فتح کے بعد خطے میں امریکہ اور سویت یونین کی طاقت اور ان کی پوزیشن دو ٹکڑے ہوگئے کیونکہ انقلاب نے اسلامی سوچ اور نظریات کے ذریعے عالمی طاقتوں کی جانب سے متعارف کئے جانے والے "لبرل جمہوریت" اور "سماجی کمیونزم" کو چیلنج کردیا.
جنرل باقری نے مزید کہا کہ آج ایرانی قوم کی سربلندی اور کامیابی بالخصوص اسلامی انقلاب کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ولایت فقیہ نظام کی مکمل پیروی، وحدت اور قومی مزاحمت، اور انقلاب کے دفاع کے لئے عوام کی ہر وقت میدان میں تیاری ضروری ہے.
انہوں نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رح)، شہدائے انقلاب، مقدس مقامات کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں اور گزشتہ 40 سال سے وطن عزیز ایران کی سلامتی کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے تمام رہنما اور خادمین کو خراج عقیدت پیش کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج قائد انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کی ہدایات اور ان کی پیروی کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں ایرانی قوم کے دشمنوں اور ان کی شیطانی سازشوں کو ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے