ایران، شام اور مزاحمتی فرنٹ پر عائد شدہ پابندیاں ایک نئی نوآبادیاتی جنگ ہے
3084
m.u.h
06/07/2019
لبنانی شیعوں کی اسلامی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے اتحادی کی جانب سے جہان عرب اور امت مسلمہ پر دباو اور عائد شدہ پابندیاں ایک ایک نئی نوآبادیاتی جنگ ہے۔
یہ بات علامہ شیخ 'علی الخطیب' نے بروز جمعہ نماز جمعہ میں شریک لاکھوں نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران ، شام او مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی عائدہ شدہ پابندیوں کو ایک نئی سامراجی جنگ قراردیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنی ہوشیاری، صبر اور تدبیر کے ساتھ اس جنگ کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنے حقوق سے نہیں پیچھے ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطین کا واحد حل فلسطینی عوام اور پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین میں واپسی ہے۔
لبنانی عالم دین نے کہا کہ ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیاں ناکام ہوجائیں گے اور وہ ہرگز ایران کو مزاحمتی فرنٹ اور فلسطینی قوم کی حمایت سے باز نہیں رہ سکیں گی۔