روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے شام کے خلاف امریکی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر شام فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں خلل ڈالنے کی اور دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے ۔ اگر امریکہ نے شام کے خلاف کسی جارحیت کا ارتکاب کیا تو روس اس کا بھر پور جواب دےگا۔