ہم اپنی جان ہتھیلیوں پر لے کر نکلے ہيں، شہیدوں کا بدلہ ضرور لیں گے: سید حسن نصراللہ
432
M.U.H
02/08/2024
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تہران میں صیہونیوں کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں فلسطینی اور لبنانی قوم کو تعزیت پیش کی۔
انہوں نےغزہ کی جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت اپنے ایمان کی بنیاد پر کر رہے ہيں اور ہم اس راہ میں مسلسل شہیدوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں-
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کو اس کی جارحیتوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہم اپنی جان ہتھیلیوں پر لے کر نکلے ہيں اس لئے صیہونی حکومت ہمیں شکست نہيں دے سکے گی- انہوں نے کہا کہ غزہ میں دس مہینے کی جنگ سے بعض افراد یہ سمجھ ہی نہيں سکے ہيں کہ صیہونی حکومت کو کتنی شکست ہوئی ہے اور یہ جنگ اب غزہ سے باہر نکل چکی ہے- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونیوں نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے حماقت کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ کیا صیہونی حکام یہ نہيں سمجھتے کہ ایران کی جانب سے اس دہشت گردی کا جواب دیا جائے گا۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ بیان کیا صیہونیوں نے نہيں سنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کرنے کی صیہونیوں کو سخت سزا ملے گی؟
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ اور فواد شکر کو شہید کرکے صیہونی وقتی طور پر خوش ہو رہے ہيں لیکن انہیں طویل مدت تک ہاتھ ملنا اور پچھتانا پڑے گا۔