جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مورخہ 3 جولائی 2017 بروز پیر کو انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں ہونے والی شیعہ کلنگ بلخصوص پار چنار میں جاری دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام جرمنی سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کے آخر میں پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ کو ایک یاداشت پیش کی گئی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں شیعیان حیدر کرار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، ان کی غیر ملکی فنڈنگ بند کی جائے ۔اور مظاہرین کی سے طرف پاک فوج پہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جنرل صاحب کی طرف سے کئے گے وعدے جلد از جلد پورے کئے جائیں گے ۔