امریکی نام نہاد دھمکیوں کا مقصد مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانا ہے: ایران
3165
m.u.h
30/04/2019
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو اصل خطرہ صہیونیوں کے ناجائز قبضے سے ہے جبکہ امریکہ کی نام نہاد دھمکیوں کا مقصد بھی مسئلہ فلسطین سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے.
ان خیالات کا اظہار مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین تھا.
انہوں نے اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حقیقت کو مسخ کرنے کی امریکہ اور ان کے بعض اتحادی بشمول سعودیوں کی کوششوں کو ناکام بنائے.
تخت روانچی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسئلہ فلسطین کو ایک نام نہاد خطرہ قرار دے رہے ہیں جس کے خلاف دنیا کو مزاحمت کرنی ہوگی.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی بالخصوص موجودہ انتظامیہ میں ٹرمپ کے انتخاباتی نعرے کے برعکس امریکہ ترجیح نہیں بلکہ اسرائیل ترجیح ہے جس کی خاطر امریکہ ہر حد پار کرنے کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کو بھی سراسر نظرانداز کررہا ہے.
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ القدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا اور اس حقیقت کے دفاع کے لئے عالمی برادری بالخصوص دیگر تنظیموں کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں.