آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں نیا ٹوئیٹ: صیہونی مجرمین اور دہشت گردوں کے گینگ کے سبھی سیاسی اور فوجی حکام پر مقدمہ چلنا چاہئے
86
M.U.H
24/11/2024
آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان میں نیا ٹوئیٹ: صیہونی مجرمین اور دہشت گردوں کے گینگ کے سبھی سیاسی اور فوجی حکام پر مقدمہ چلنا چاہئے
تہران: رہبر انقلاب اسلامی کے ایکس پیج پر عبرانی زبان میں نئی پوسٹ میں صیہونی مجرمین اور دہشت گردوں کے گینگ کے سبھی سرغنوں پر مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایکس پیج پر سبھی سیاسی اور فوجی صیہونی حکام پر مقدمہ چلانے اور سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عبرانی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کی اس پوسٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی مجرمین اور دہشت گردوں کے گینگ کے سبھی سرغنوں پر مقدمہ چلایاجائے اور انہیں سزا دی جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا عبرانی زبان میں نیا ٹوئیٹ: صیہونی مجرمین اور دہشت گردوں کے گینگ کے سبھی سیاسی اور فوجی حکام پر مقدمہ چلنا چاہئے
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ جمعرات کو اپنے ایک اہم فیصلے میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور بھوک سے بطور اسلحہ کام لینے کے جرم پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گالانت کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی عدالت نے صیہونی حکام کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے۔