امریکہ، فلسطینی بچوں پر مظالم کو چھپا نہیں سکتا: ایرانی مندوب
3443
M.U.H
19/10/2018
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں بالخصوص معصوم بچوں پر ہولناک جرائم اور مظالم کو دنیا کی نظروں سے نہیں چھپا سکتا.
یہ بات 'غلام علی خوشرو' نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا عنوان فلسطین اور مشرق وسطی تھا.
اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور صہیونیوں کو فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی سے روکے.
انہوں ںے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، عظیم واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک کم سے کم 200 نفر شہید اور 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، بین الاقوامی برادر کو چاہئے کہ فلسطینیوں کے خلاف امریکی غنڈہ گری اور صہیونی جرائم کا مقابلہ کرے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ امریکہ جو خود کو معصوم بچوں بالخصوص ایرانی بچوں کے لئے ایک ماں سے بڑھ کر نام نہاد ہمدردی رکھتا ہے، کیا اسے صدام کی جارحیت کے وقت ایرانی بچے یاد نہیں آئے، مگر امریکہ ہمارے ان 66 ایرانی بچوں کا قاتل ہے جو خلیج فارس میں امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنے اور ان کے طیارہ تباہ ہوئے.
اس نشست میں ایرانی مندوب نے خلیج فارس کے نام اور ایران کے جنوبی جزائر کے خلاف سعودی مندوب کے الزامات کا بھی کرارہ جواب دیا.