شورش زدہ یمن کا اپنا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی امور کی تنظیم کے سربراہ مارک لوکاک نے وہاں کے ضرورت مند لوگوں کے لئے زیادہ فنڈز اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انسانی معاملوں کے تال میل کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر (اوسي ایچ اے) کی جانب سے یہاں ایک پریس ریلیز جاری کر یہ معلومات دی گئی۔
اقوام متحدہ کی ایمرجنسی سروس کے کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے کہا-’میں نے عدن اور صنعا کے علاوہ لهج، هدايہ ، حجاح اور امران صوبے کا دورہ کیا‘‘۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں یمن کے سینکڑوں شہریوں سے ملا اور ان کی مشکلات کے بارے میں سنا‘‘۔ مسٹر لوکاک نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کو مل کر یمن میں انسانی مسائل کوحل کرنا چاہئے۔
قابل غور ہے کہ 2015 سے ہی یمن میں بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔اس کی وجہ سے یمن میں کئی وباؤوں کے علاوہ کھانے کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ یو این آئی،اظ