اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر کا بیان قابل قدر اور قابل تعریف
3469
M.U.H
05/07/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے سوئیزرلینڈ کے دورے کے دوران اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر حسن روحانی کے بےباک بیان کو قابل قدر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی صدر کا اسرائیل کےخلاف بیان ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تیل کے بارے میں امریکی دھمکی کے جواب میں بھی آپ کا جواب قابل قدر اور لائق تحسین ہے اگر ایران کا تیل فروخت نہیں ہوگا تو پورے خطے کے تیل کے فروخت کی کوئی ضمانت نہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی نے صدر حسن روحانی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ آپ کے صحیح، مدبرانہ اور بروقت بیان کے سلسلے میں میں آپ کے ہاتھوں کو بوسہ دیتا ہوں ۔ آپ نے اپنے حکیمانہ بیان کے ذریعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور امت مسلمہ کو سرافراز اور خوشحال کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر حسن روحانی نے کل سوئیزرلینڈ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائيل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ، غیر قانونی ، ناجائز اور جعلی ہے۔