ٹرمپ، ایران سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہے: جنرل جعفری
3244
M.U.H
12/10/2018
ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ خیال ہے کہ اس کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کمزور ہوا ہے، تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
میجر جنرل 'محمد علی جعفری' نے یمنی نیوز چینل 'المسیرہ' کو انٹریو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی صدر کا یہ گمان غلط ہے کہ ایران کمزوری کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں ایران 12 منٹ میں مشرق وسطی کے دفاع اور اس پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا آج اس مدت میں مزید کمی آئی ہے۔
جنرل جعفری نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب اور ایران کی یہ پہچان بھی ہے کہ وہ جتنا جنگی صورتحال میں ہوتا ہے اتنا ہی اس کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی سلامتی کو خطرے میں دیکھے تو وہ ان خطرات کا سرحدوں سے باہر جواب دینے کے لئے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اعلی ایرانی کمانڈر نے امریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ یہ پابندیاں معمول کی بات ہیں اور ہم اس کے عادی ہیں۔