دشمن، عوام اور حکومت کے درمیان خلفشار پیدا کرنا چاہتا ہے: ایرانی وزیر دفاع
3070
M.U.H
11/07/2018
تہران، 11 جولائی - ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی جمہوریہ ایران میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ ایرانی عوام اور حکومت کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں.
یہ بات بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں اعلی افسران کے ساتھ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ دشمن اس وقت معاشرے میں ایک نفسیاتی جنگ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہو گا.
ایرانی وزیر دفاع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے چار دہائیوں کے دوران ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران مزید طاقتور ملک بن گیا ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران میں نظام کی کمزوریوں اور معاشی جنگ پر توجہ مرکوز کروا کر ایرانی قوم اور حکومت کے درمیان انتشار پھیلانے کی بھرپور سازشیں کر رہا ہے.