العوامیہ میں کئی ہفتوں سے لوگوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔مشرقی عربستان کے علاقے العوامیہ میں آل سعود کے سیکورٹی فورسز بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے عوام کے گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلڈوزر اور ٹینکوں کے ذریعے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں سعودی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے نہتے عوام کے گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آپ اس ویڈیو میں ایک سعودی اہلکار کو راکٹ لانچر کے ذریعے العوامیہ کے نہتے عوام کو نہایت بے دردی سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔سعودی متعصب اہلکاروں کی ظلم و بربریت کے باوجود العوامیہ کے غیور عوام پوری استقامت سے اپنے حقوق کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔العوامیہ کے عوام کا کہنا ہے کہ آل سعود کے متعصب اہلکار العوامیہ شہر کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں تاکہ آل سعود کے مظالم کے سامنے آواز اٹھانے والا کوئی نہ ہو۔