ایران میں تعینات فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے نمائندہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انصاف کا نام و نشان نہیں اس لئے یہاں امن کے قیام کا تصور ممکن نہیں ہے۔
یہ بات حماس دفتر کے سربراہ 'خالد قدومی' نے تہران میں منعقدہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی 29ویں قائمہ کمیٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ایک ایسی نئی نسل کو پروان چڑھانا ہے جو ایک پرامن زندگی گزار سکے۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطینمیں انصاف کی عدم موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عدل و انصاف کی مکمل پیروی ہونی چاہئے کیونکہ انصاف کے بغیر قیام امن و سلامتی کا قیام ممکن نہیں ہے۔
خالد قدومی نے بتایا کہ عوام کی جانب سے سیاسی تنازعات پر بحث ہونی چاہئے جس کا مقصد مشکلات کا خاتمہ ہے۔
انتہاپسند عناصر کی شناخت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتوں کو چاہیے امت مسلمہ کو ایک پر امن مذہب اور دین کے سائے میں ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر مسائل کو حل کریں۔