ایران کی پابندیوں کی وجہ ہتھیار نہیں بلکہ سائنس ہے: سپاہ پاسداران کے کمانڈر
2862
M.U.H
09/07/2019
ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کی اصلی وجہ فوجی ہتھیار نہیں بلکہ سائنسی ترقی کو روکنا ہے.
بریگیڈیئر جنرل ''حسین سلامی'' نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد جوہری ہتھیار کی دستیابی نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم اس سے استعمال نہیں کر رہے ہیں مگر ان کا اصلی مقصد اسلامی جمہوریہ ایران میں علم کی ترقی کو روکنا ہے کیونکہ وہ اس بات پر واقف ہیں کہ علم ایک قوم کے اقتدار کا محور ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن خوب جانتا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب کے حکم کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران میں جوہری ہتھیار کے لئے کوئی جگہ موجود نہیں ہے.
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ہمیں طاقتور ہونے کے لئے سائنس میں پیشرفت کرنا چاہئیے، ہمارے سائنسدانوں کا قتل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دشمن ایرانی سائنسی ترقی کے خلاف اٹھ کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ سائنسی ترقی کے بغیر ملک کے انحصار کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ ہم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے سائنسی اور ٹیکنالوجی فارمولوں کی تک رسائی کی ہیں مگر کوئی استعمال نہیں کیا گیا، آج ہتھیار، ریفائنریریز، ادویات، ہوائی جہاز اور ہر چیز کی ضرورت ہے تیار کر رہے ہیں.