داعش کی شکست نے عراق کو سربلند کر دیا:حیدر العبادی
1295
M.U.H
16/09/2018
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ پر بغداد کی فتح نے علاقے اور پوری دنیا میں عراق کو سربلند کر دیا۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے عہدیداروں سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کی کامیابیوں کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ حاصل ہونے والی کامیابیوں نے پوری دنیا پر عراقی قوم کی شجاعت و بہادری اور ایثار و جان نثاری کو ثابت کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں حکام اور عوامی ایک محاذ پر قائم ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بعض عناصر کے غلط اقدام کے مقابلے میں عراقی عوام و حکام کی جانب سے سوجھ بوجھ کا اظہار قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے عہدیداروں نے بھی وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے عراق میں عوامی رضاکار فورس کی جاری حمایت کی قدردانی کی۔