ایران میں قومی خلائی مرکز کا افتتاح، سیارہ لے جانے والی سیمرغ شٹل کا تجربہ
2633
M.U.H
29/07/2017
تہران - اسلامی جمہوریہ ایران میں امام خمینی (رح) سے منسوب قومی خلائی سٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ہے اور اس موقع پر سیارہ خلاء میں لے جانے والی 'سیمرغ' نامی شٹل کا بھی تجربہ کیا گیا.
آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے ایام ولادت کے موقع پر امام خمینی (رح) قومی خلائی سٹیشن کا شاندار افتتاح کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، امام خمینی (رح) خلائی سٹیشن، ایران کا پہلا خلائی مرکز ہے جہاں سے سیاروں کے خلاء میں بھیجنے اور انھیں کنٹرول کیا جاتا ہے.
اس مرکز کی تعمیر کے لئے دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور سیٹلائٹ نیویگیشن نظام بالخصوص ایل ای او مدار کے حوالے سے تمام ضروریات ملکی وسائل سے تیار کی گئیں ہیں.
سیمرغ شٹل 250 کلوگرام وزنی سیارے کو خلاء میں لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ سیارہ زمین سے پانچ سو کلومیٹر دوری کے فاصلے پر رہ سکتا ہے.