ہم دشمن کے سامنے گھٹنے ہرگز نہیں ٹیکےگیں :وزیردفاع ایران
1425
M.U.H
29/07/2018
ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ملک موجودہ حالات سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجائے گا اور دشمن کے سامنے گھٹنے ہرگز نہیں ٹیکے گا۔
شمال مغربی ایران کے صوبے زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن نے پوری بے شرمی کے ساتھ نہ صرف تمام معاہدوں کو روند دیا ہے بلکہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے شاندار ماضی اور استقامت و شہادت کی بے مثال روایت کے ساتھ موجودہ حالات سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گےایران کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن کی عائد کردہ پابندیوں سے ایک موقعے طور پر استفادہ کرنے اور ملکی توانائیوں اور طاقت میں اضافے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے آٹوموبائل اور گولڈ سیکٹر پر پابندیوں کا نیا مرحلہ چار اگست سے شروع ہوجائے گا جبکہ توانائی اور بینکاری سیکٹر پر نئی پابندیاں چار نومبر سے عائد کی جائیں گی۔