تقریباً 140 ملین بچوں کو وٹامن اے کی قلت کا سامنا ہے:یونیسیف
1048
M.U.H
04/05/2018
بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک سو چالیس ملین بچوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں
یونیسیف میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر وکٹر آگوایو نے بتایا ہے کہ دنیا میں ایک سو چالیس ملین بچے ویٹا من اے کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اندھے اور بہرے پن کے ساتھ ساتھ موت کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بچوں کے حوالے سے ایسی المناک صورتحال کا سامنا ہے یونیسیف کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقتصادی مشارکت میں کمی وجہ سے ویٹامن کی کمی کو پورا کرنے کا پروگرام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گی تو اس حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت ضائع بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو ویٹامن اے کی بطور سپلیمنٹ فراہمی کا کوٹہ سن دوہزار سولہ میں اناسی فی صد سے گھٹ کر چون فی صد ہوگیا ہے۔