عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عراق کسی بھی ملک پر چھڑائی کرنے کا راستہ نہیں ہم عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونا نہیں دیں گے۔ العبادی نے مزید کہا کہ اگر ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جنگ چھڑ جائے تو ہم کسی بھی ملک کو ہرگزعراق کی سرزمین استعمال کرنا نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا: عراق ایک خود مختار ملک ہے اور اپنے منافع کو خود تعین کرتا ہے دوسرے ممالک کو چاہئے کہ عراق کی خود مختاری کا احترام کریں۔
عراقی وزیراعظم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہر قسم کی سیاسی کشیدگی سے داعش اور دیگر دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے اور پورے خطے کو ناقابل تلافی نقصانات ہونگے۔عراقی خطے میں کسی بھی قسم کے سیاسی بحران اور عدم استحکام کا مخالف ہے۔وزیراعظم العبادی نے تلعفرمیں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت جلد تلعفر سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔