بغداد : عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم داعش کے زیادہ تر عناصر کا تعلق یورپ سے ہے،روزنامہ پولیٹیکا نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بوسنیا و ہرزوگوینا کی فی ملین آبادی کے تناسب سے بانوے افراد عراق و شام میں داعش گروہ کی صفوں میں شامل ہیں- کوسوو کی فی ملین آبادی پر تراسی افراد بلجیئم اور البانیہ کی فی ملین آباد پر چھیاسی افراد عراق و شام میں داعش گروہ کے رکن ہیں- اسی طرح سوئیڈن کی ہر ایک ملین آبادی پر بتیس افراد داعش میں شامل ہو چکے ہیں –۔
سوئیڈن کے ادارہ انٹیلیجنس کے سربراہ آنڈرس ٹورنبرگ کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کے تقریبا تین سو شہری داعش کے رکن ہیں- بلقان کی انٹرنیٹ سائٹوں کی رپورٹوں کے مطابق صربیہ کے انچاس افراد شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہیں- دہشت گردی کی لعنت اور یورپی جوانوں کادہشت گرد گروہوں میں شامل ہونا، یورپی حکومتوں کے لئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے- یہ وہی یورپی حکومتیں ہیں جنھوں نے عراق اور شام میں خود دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی ہے۔