امریکی ایلچی کی ’’حماس‘‘ کو مٹانے کی گھناؤنی سازش
1307
M.U.H
12/08/2018
امریکی صدر کے خصوصی نمائندے نے حماس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو نظرانداز کر کے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے لیے آمادہ ہو جائیں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی “جیسن گرینبلٹ” نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس علاقے میں بدامنی کا باعث ہے اور وہ اسرائیل پر میزائل داغ کر علاقے میں انتہا پسندی کی فضا وجود میں لا رہا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل ۷ نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرینبلٹ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو نابود کرنے کے لیے اسرائیل کا ہاتھ بٹائیں اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے میز پر آجائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس صرف انتہا پسندی کا راستہ اپناتا ہے اور وہ ایران کی مالی حمایت کے ذریعے اسرائیل کو حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے حماس نے آتشی پتنگوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے کھیتوں کو نذر آتش کر کے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی ایلچی نے زور دیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو حماس کی نابودی اور اس سے جان خلاصی کے لیے اسرائیل کا تعاون کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ حماس نے دو روز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی گئی فضائی بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین پر ۲۲۰ میزائل اور راکٹ داغ دئے۔