شہید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے لیے عظیم نعمت تھے: آیت اللہ خامنہ ای
39
M.U.H
27/09/2025
رہبر معظم نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے لیے عظیم نعمت تھے۔ ان کا ورثہ آج بھی باقی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کو صرف شیعہ یا لبنان کے لیے نہیں، بلکہ پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا۔
شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں رہبر انقلاب نے لکھا کہ شہید سید حسن نصراللہ خود شاید ہم میں نہ ہوں، لیکن وہ ورثہ جو انہوں نے چھوڑا ہے، آج بھی باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نصراللہ صرف شیعہ یا لبنان کے لیے نہیں، بلکہ پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم نعمت تھے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے شہید نصراللہ کو مجاہدِ کبیر اور مقاومت کا پیشرو رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد تازہ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہادت کے بعد بھی ان کی روح، فکر اور راستہ امت کو روشنی دکھاتا رہے گا۔