یمنی قوم فلسطین کی ہر محاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے:الحوثی
1412
M.U.H
08/06/2018
یمنی مزاحتمی اور انقلابی تحریک کے سیکٹری کا کہنا ہے کہ یمن فلسطین کے مظلوم عوام کی ہرمحاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے حتی کہ محاذ جنگ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کو بھی تیار ہے۔
یمن انقلابی تحریک کے سربراہ محمد علی الحوثی نے فلسطینی نہتے مسلمانوں پر جاری اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن فلسطینی مظلوموں کی ہر سطح پر مدد کرنے کو تیار ہے یہاں تک کہ اسرائیل کے خلاف محاذ جنگ میں جانے کو بھی تیار ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔
اس تحریک کے دوران اب تک 121 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔