ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کردیا ہے کہ ایران کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے.
یہ بات میجرل جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'' نے بروز پیر تہران میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ملک کیساتھ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے ہے مگر اچھی طرح اپنے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں.
ایرانی جنرل نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایرانی عظیم انقلاب نے مختلف مسائل کا حل کر کے بہت سی منفرد کامیابیاں حاصل کی ہیں
انہوں نے ایرانی فوجی کی طاقت اور قابلیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج کی بھرپور کوششوں سے کوئی طاقت کو ایران پر جارحیت کرنے کی جرات نہیں ہے.
خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے کمانڈر جنرل موسوی نے حالیہ سالوں میں ایرانی نظام کے خلاف عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ابھی بھی ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو ہم کو اپنی مزاحمت کے ساتھ ان کے ناپاک عزائم کو شکست دینا ہوگا.