عراقی عدالت کے 27 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری یہ دہشت گرد 3 برس پہلے فوج کے زیر تربیت سیکڑوں عراقی نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث پائے گئے تھے۔2014ء میں داعش نے تکریت ایئر اکیڈمی پر حملہ کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کے خواہش مند 1700 نوجوانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس قتل عام میں مارے جانے والے نوجوانوں کی تعداد قریب 800 تھی جبکہ گزشتہ برس بھی اس حملے میں ملوث36 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔