اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سے اسرائيل کو نشانہ بنا سکتی ہیں: جنرل حسین سلامی
1420
M.U.H
09/06/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر خوف ہراس طاری ہوگيا ہے اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر خو ف ہراس طاری ہوگيا ہے اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کا اصلی سبب اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ اور مجرمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ فلسطینی بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت صرف فلسطینیوں کے لئے خطرہ نہیں بلکہ وہ پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کی جغرافیائی پوزيشن کو توسیع دینا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور بعض یورپی ممالک اسرائیل کی حمایت جاری ر کھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور بعض عرب ممالک کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ خیانت کار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔