سعودی عرب کے امریکہ نواز امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بائیکاٹ سعودی حکومت کی دور اندیشی اور امریکی و اسرائیلی خدمات کا عملی ثبوت ہے۔ اطلاعات کے مطابق امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں قطر کو لگام دینے کے لئے ہیں اور سعودی عرب اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوجائے گا۔ اس نے کہا کہ قطری حکام کے پاس سعودی عرب کے مطالبات کو ماننے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امام کعبہ کو سعودی عرب کے بادشاہ امریکہ کے صلاح و مشورے کے بعد مقرر کرتے ہیں۔