ایرانی سپریم لیڈر کا کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں پر شکریہ
2897
M.U.H
17/03/2020
ایرانی سپریم لیڈر نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ کرونا کی روک تھام قومی تحریک کو سائنسی حمایت حاصل ہے اور اس کے پیچھے مذہبی اور انسانہ دوستانہ مقاصد ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب کا پیغام شرح ذیل ہے:
بسمہ تعالی
کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیر صحت اور ان کے دیگر طبی ٹیموں کا شکریہ کیا جائے اور ساتھ ہی کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور اس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے محکمہ صحت میں قائم کمیٹی کے حفاظتی تدابیر پرعمل کیا جائے۔
کرونا کی روک تھام قومی تحریک کو سائنسی حمایت حاصل ہے اور اس کے پیچھے مذہبی اور انسانہ دوستانہ مقاصد ہیں اوریہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو مصیبت کو نعمت اور خطرے کو موقع میں بدل دیتا ہے۔ ان شاء اللہ
اللہ رب العزت سے اس راستے میں کوشش کرنے والوں کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 13 ہزار 938 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 724 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 4 ہزار 790 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔