يہ بات 'بشار الاسد' نے ہفتے كے روز بھارت كے ٹي وي چينل 'ويون' كو انٹرويو ديتے ہوئے كہي. انہوں نے مزيد بتايا كہ شام كي صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے كيونكہ دہشت گرد گروہوں جيسے داعش، النصرہ اور وہابي گروہ ان علاقوں سے باہر نكال كر شام كے مقبوضہ علاقوں كو دہشتگردوں كے چنگل سے آزاد كيا جا رہا ہے اور ان گروہوں كے گرد گھيرا تنگ ہو رہا ہے. شامي صدر نے كہا كہ فوج كے لحاظ سے شام كي صورتحال اچھي ہے ليكن مكمل طور پر ابھي بہتري نہيں آئي ہے كيونكہ يہ فوجي جھڑپوں تك محدود نہيں ہے بلكہ اس حوالے سے مختلف دوسرے مسائل سميت نظرياتي مسائل موجود ہيں جو دہشتگردوں كو خطے ميں اس كے پھيلاو كے ليے كوششيں كر رہے ہيں. انہوں نے عربي اور يورپي ممالك كي جانب سے دہشتگردوں كي حمايت كا اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قطر نے بعض مغربي ممالك خاص طور پر برطانيہ اور فرانس كي سرپرستي ميں شام ميں لڑائي شروع كردي اور امريكا كي اجازت كے بغير فرانس اور برطانيہ ميں اس طرح كي كارروائيوں كي ہمت نہيں اورحقيقت ميں امريكا شام ميں جنگ كي بنيادي وجہ ہے. انہوں نے مزيد بتايا كہ قطر اور مغربي ممالك شام كے بحران كے اصلي ذمہ دار ہيں اوراس بحران كے آغاز ميں ايك سال گزرنے كے ساتھ اب سعودي عرب بھي شامل ہوا ہے ہر چند تركي اس بحران كي ابتدا ہي سے دہشتگردوں كي حمايت كر رہا تھا اور ہميں اس بحران كي شدت ميں اضافہ كرنے ميں تركي كے مركزي كردار كو نہيں بھولنا چاہيے. انہوں نے كہا كہ شام 2014 ميں جنيوا مذاكرات كے پہلے دور سے اس نشست سے منسلك ہو گيا اور يہ شام كے بحران كے حل كے ليے شامي حكومت كے ارادے اور پختہ عزم كي علامت ہے. انہوں نے كہا كہ آستانہ مذاكرات ميں شام كے امن زون كے منصوبے كے قيام كے ليے كچھ پيشرفت كے حامل ہيں ليكن اب تك شام كے تنازعات كے حل كے ليے كوئي موثر سياسي اقدام نہيں اٹھايا گيا. شام كے صدر نے اس بات پر زور ديا كہ ہميں شامي بحران كے خاتمہ كے ليے اس مسئلہ كے تمام مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينا چاہيے. انہوں نے كہا كہ شام ميں كيميائي ہتھيار موجود نہيں اس سے پہلے كيميائي ہتھياروں پر پابندي كي تنظيم (او پي سي ڈبليو) نے اعلان كيا كہ شام ميں كيميائي ہتھيار مكمل طور پر تباہ كئے گئے ہيں اور سابق امريكي وزير خارجہ 'جان كري' نے بھي اس بات كي تصديق كي. انہوں نے شام كے خان شيخون علاقے كے كيميائي حملہ كا ذكر كرتے ہوئے بتايا كہ يہ اقدام بالكل شامي حكومت كي جانب سے نہيں تھے كيونكہ شامي فوج نے ان دنوں ميں بہت كاميابي حاصل كي تھي تو شامي حكومت كي جانب سے
كيميائي ہتھياروں كا استعمال كرنے كے الزام بالكل منطقي اور عقلي نہيں ہيں.
(IRNA)