امریکہ وعدوں کی خلاف ورزی سے ذلت کا شکار ہو رہا ہے: ایرانی وزیر دفاع
2631
M.U.H
26/05/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ آج ایرانی قوم کے دشمن بالخصوص ہمیں محدود کرنے کی سازشیں کر رہے ہے جبکہ یہ ممالک وعدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے آج خود دنیا اور اپنی اقوام کے سامنے ذلت اور خواری کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'امیرحاتمی' نے تہران میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے آٹھ سالہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس نے ہمیں وقاراور عظمت کا سبق سکھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے شرمناک معاہدوں کے ذریعے ایران کے بعض علاقوں کو الگ کر دیا کیا جبکہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی مجاہدین نے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں دشمنوں کو شکست دے کر وطن عزیز کو تقسیم ہونے سے بچایا۔
جنرل حاتمی نے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے اتحادی کو ایران کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دفاعی طاقت کے ساتھ اپنی وقار کا دفاع کریں گے اور ہمیشہ دنیا اور خطی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی عوام، اپنے سپریم لیڈر کے احکامات کے تحت اسلامی انقلاب کے نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر کے دشمن کے عزائم کے سامنے مزاحمت کریں گے۔