آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات پر تاکید
2843
M.U.H
26/10/2020
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کے ساتھ حضوری ملاقات میں فرمایا: صدر کے بارے میں بعض افراد کے حالیہ بیانات غلط اور ناجائز ہیں توہین اور تنقید میں فرق ہے توہین کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کے ساتھ حضوری ملاقات میں فرمایا: صدر کے بارے میں بعض افراد کے حالیہ بیانات غلط اور ناجائز ہیں توہین اور تنقید میں فرق ہے توہین کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا کمیٹی کے گذشتہ 8 ماہ میں اقدامات اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزارت صحت ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی طرف سے مریضوں کی خدمات کو جہاد فی سبیل اللہ قراردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل ضروری ہے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہر فرد کو اپنی سماجی اور قومی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں اتحاد و یکجہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ مشکلات سے عبور کرنے کے سلسلے میں باہمی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے اور ہم باہمی ہمدلی اور ہمدردی کے ساتھ ان مشکلات سے عبور کرجائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ دو ہفتوں میں بعض افراد کی طرف سے صدر حسن روحانی کے بارے میں بیانات کو توہین آمیز قراردیتے ہوئے فرمایا: توہین حرام ہے عام افراد کی توہین بھی حرام ہے تنقید اور توہین میں فرق ہے صدر کی توہین کسی بھی صورت میں جائز نہیں، توہین حرام ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تینوں قوا کے سربراہان کی عزت اور احترام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک و قوم کی خدمت کرنے والے حکام کا ادب و احترام ملحوظ رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر بھی زوردیا کہ وہ مشکل شرائط میں عوام کی اقتصادی امداد کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ظاہری اقدامات کرنے کے علاوہ توبہ و استغفار اور توسل پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ظاہری وسائل میں بھی اللہ تعالی ہی جان ڈالتا ہے لہذا ہر حال میں اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ اور تمسک ضروری ہے ۔