ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کی بدولت آج وطن عزیز کی دفاعی صنعت کی پوزیشن عالمی پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے ایران کے مذہبی شہر قم کے دورے کے موقع پر سنیئر علمائے دین کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے ماہرین باصلاحیت، نظام کے وفادار اور اسلامی انقلاب کے محافظ ہیں۔
انہوں نے قرآنی تعلیمات کی پیروی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع میں فرائض سرانجام دینے والوں میں سے 300 حافظ قرآن ہیں جبکہ 10 ہزار اہلکار ایسے بھی ہیں جو قرآن شریف کے حفظ کے مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے وزارت دفاع کے جوانوں ہر لمحہ آمادہ ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
کفر کے خلاف جہاد کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا وزارت دفاع جہاں خطے کے مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کی استقامتی محاذ کی صورت میں پوری کوشش کررہا ہے تو دوسری طرف باطل قوتوں میں سرفہرست امریکہ اور صیہونی طاقتوں کے شیطانی افعال سے مقابلے کے لئے پوری جہادی جذبہ کے تحت اپنے ذمہ داریاں بنھانے میں پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
آیت اللہ حسین ہمدانی نوری نے بھی اس ملاقات میں وزارت دفاع کے افسروں اور جوانوں کے اسلام کے ساتھ لگاؤ اور اس سے حاصل ہونے والے الہی جذبے کو سراہتے ہوئے دشمن کے ساتھ ہر محاذ میں مقابلے کے لئے ہوشیاری اور الرٹ رہنے پر زور دیا۔