– ایرانی وزیر انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے ملک میں سماجی کمزوریوں سے غلط فائدہ اٹھانے کے لئے کوشش کرکے لہذا تمام حالات اور لمحات میں ہوشیار رہنا ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار 'سید محمود علوی' نے ہفتہ کے روز ایرانی صوبے جنوبی خراسان کی انتظامی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ بدامنی کے واقعات سے سبق سیکھانا چاہیئے۔
علوی نے کہا کہ ایرانی بہادر جوانوں، حساس اداروں کے اہلکاروں اور پولیس فورسز کی بروقت ہوشیاری کے ساتھ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے سماجی مسائل میں مداخلت کرنا ہمارا دشمنوں کا راستہ ہے اسی لئے ان کی سازشوں سے دور ہونا اور حالیہ واقعات کی تکرار کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایسی سازشوں کے روکنے کے لئے باہمی اتحاد اور یکجہتی قائم کرنا ناگزیر ہے اور جبکہ حالیہ بدامنی کے واقعات نے ملک کو کچھ نقصان پہنچا مگر ایرانی بہادر قوم کے ذریعہ اس کا جلد خاتمہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی علامت ہے۔
ایرانی وزیر انٹلیجنس نے حضرت علی علیہ السلام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افراتفری سے دور ہونا اور باہمی یکجہتی کے ساتھ ایرانی نظام کو نقصان پہنچنے کی روک تھام کر سکتے ہیں۔