3559 m.u.h 25/07/2020
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگي۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگي۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام طبی ہدایات اور دستوارات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر ہم بعض عادات کو تبدیل اور طبی پروٹوکول پر سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کردیں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح یقینی ہے جبکہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر توکل، صبر و استقامت ، دعا و توسل اور احتیاط کے ذریعہ ہم اس مشکل مرحلے سے عبور کرسکتے ہیں۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔