جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات
2550
m.u.h
19/03/2023
فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلام کے ایک وفد نے زیاد النخالہ کی سربراہی میں بیروت کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے بھی ملاقات کی۔
اسلامی مزاحمتی محاذ کی دو فعال اور سرگرم عمل تنظیموں کے سربراہوں نے علاقائی صورتحال اور فلسطینی مزاحمت کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غاصب صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرنے کے لئے باہمی مشاورت اور ھم آھنگی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
فلسطینی مزاحمتی جماعت جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے اقدامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔