ناجائز قبضے کا شکار عوام کی جدوجہد دہشتگردی نہیں: ایران
3226
M.U.H
27/06/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ناجائز قبضے کا شکار عوام کی مزاحمت اور جد و جہد کو دہشتگردی میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب مندوب ''اسحاق آل حبیب'' نے انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق اقوام متحدہ کی حکمت عملی میں دہشتگردی، انتہاپسندی، تشدد اور غیرملکی قبضے کی وجوہات پر مشتمل ہے. اس حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر قانون کی بالادستی پر زور دیا گیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ غیرملکی فورسز کے قبضے کا شکار عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی عالمی قوانین کی جانب سے تسلیم شدہ حق ہے جسے اقوام متحدہ کے ثقافتی عمل پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی اس حکمت عملی کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران قبضے کا شکار عوام کی مزاحمت کو دہشتگردی سے جوڑنے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت پسند عوام کی جدو جہد کو دہشتگردی کے رنگ دینے کا مقصد ناجائز قبضے اور عوام پر مظالم کو طول دینا ہے۔