غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے ۔
گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں امریکا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سامنے آنے والی ایسی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی حالیہ فائرنگ میں 4 نہتے فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل مخالف واپسی مارچ میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔